Imran ki rahai kp governor ka bian a gia

عمران خان کی رہائی ہوتے نظر نہیں آرہی گورنر کے پی

پشاور(ڈیلی پوائنٹ)عمران خان کی رہائی ہوتے نظر نہیں آرہی گورنر کے پی کا بڑا بیان سامنے آگیا ہے. فیصل کنڈی نے بتایا کہ عمران خان کے بچے پاکستان نہیں آینگے. انہوں نے کہا کہ فاٹا کا انضمام آئینی ترمیم کے بغیر ممکن نہیں، فاٹا کے انضمام کے وقت کیے گئے وعدے کے مطابق مختص فنڈز جاری کیے جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کے پی میں امن و امان کی صورت حال انتہائی مخدوش ہے، دن دہاڑے تاجروں اور مقامی رہنماؤں سمیت عام عوام سے بھتہ وصول کیا جا رہا ہے، ڈی آئی خان میں عصر کے بعد شہری گھروں سے باہر نہیں نکل سکتے ہیں۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وفاقی حکومت کے منصوبوں کی تمام تر توجہ پنجاب پر مرکوز ہے، وفاق کی لیپ ٹاپ اسکیم ،یوتھ اسکیم اور دانش اسکولوں سے خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کو نظرانداز کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں