لاہور( ڈیلی پوائنٹ )پی ٹی آئی نے2018کا الیکشن100فیصد اسٹیبلشمنٹ کی سرپرستی میں جیتا، رہنما استحکام پاکستان پارٹی فیاض الحسن چوہان کاکہنا ہے کہ مجھے ٹکٹ اور وزارت اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے دلوائی گئی تھی۔
سنیئر اینکر پرسن فرخ شہباز وڑائچ کے پروگرام جواب دومیں سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ 2018 کے الیکشن کا ہر ٹکٹ کا فیصلہ اسٹیبلشمنٹ نے کیا تھا۔پی ٹی آئی بیرونی فنڈنگ سے چل رہی ہے ،مقصد پاکستان کے اداروں کوکمزور کرنا ہے۔
9 مئی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ایماپر پاکستانی اداروں پر چڑھائی کی گئی ، مقصد ملک میں عدم استحکام لانا ، اداروں کوکمزور کرنا تھا ۔14 مئی کو اجلاس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کےپی میں رہنماؤں کی ڈیوٹیاں لگائیں کہ مولانا فضل الرحمان کے مدرسوں کے سامنے احتجاج کیا جائے۔
سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ جب بانی پی ٹی آئی باہر فلرٹ کرتے تھے میں اس وقت نامی گرامی سٹوڈنٹس لیدر تھا۔ میں فخر سے کہتاہوں کہ میرا پی ٹی آئی سے تعلق ختم ہوا ہے میں نظریاتی بنیادوں پر پی ٹی آئی کوچھوڑا ہے۔
پی ٹی آئی کے ورکرز نظریانی طور پر محب وطن پاکستانی ہیں اوراسلام کے اصولوں کے فالوں کرنے والے ہیں۔