دھاندلی کے باوجود انڈیا ہار گیا، حریم شاہ کا طنز

لاہور( ڈیلی پوائنٹ )پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے آئی سی سی ورلڈ کپ کے فائنل میں شکست پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر طنزیہ وار کردیا۔
احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کے فائنل میں بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر آسٹریلیا چھٹی بار کرکٹ کا عالمی چیمپئن بن گیا۔شکست کے بعد وزیراعظم نریندر مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بھارتی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے پیغام جاری کیا۔
نریندر مودی نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ “آپ نے پورے ورلڈ کپ میں زبردست جذبے کے ساتھ کھیلا، قوم کو آپ پر بےحد فخر ہے، میں اور پورا بھارت آپ کے ساتھ ہمیشہ کھڑا ہے”۔مودی کی اس پوسٹ پر طنزیہ وار کرتے ہوئے ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہا کہ “مودی جی! اتنی دھاندلی کے بعد بھی ہار گئے”، اُنہوں نے اپنے ردعمل میں قہقہے لگانے والے ایموجی کا بھی استعمال کیا۔
بھارتی وزیراعظم کی پوسٹ پر ردعمل دینے کے بعد حریم شاہ نے اپنے آفیشل ایکس اکاوْنٹ پر انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی ایک مزاحیہ تصویر پوسٹ کی۔حریم شاہ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ “ہم پاکستانی قوم! بےشرم بھارت کو زندگی بھر کے لیے سبق سیکھانے پر آسٹریلیا کے شکرگزار ہیں”۔واضح رہے کہ بھارت کی یہ ٹورنامنٹ میں پہلی شکست تھی، بھارتی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنے تمام 9 لیگ میچز میں کامیابی کے بعد سیمی فائنل میں بھی کامیاب ہوئی تھی تاہم فائنل میں کینگروز نے بھارتی ارمانوں پر پانی پھیر دیا۔
میگا ایونٹ کے فائنل میں بھارت کی شکست نے بھارتی ٹیم سمیت وہاں کے شائقین کو صدمے سے دوچار کردیا ہے، وہ بھارت، جو آسٹریلیا کو فائنل میں ہرا کر 2003 کے ورلڈ کپ کا بدلہ لینے والا تھا، آج اپنی ہی ناکامی کے لیے رو رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں