بھارت پوری دنیا پر بازی لے گیا

بھارت پوری دنیا پر بازی لے گیا نمبر ون قرار

لاہور (ڈیلی پوائنٹ)جھوٹی خبریں، من گھڑت پروپیگنڈا اور افواہیں پھیلانے میں بھارت پوری دنیا میں پہلے نمبر پرآگیا۔ دنیا میں 18 فیصد جھوٹی خبریں ہندوستان سے پھیلائی جاتی ہیں، سیج
17 اکتوبر کو اسرائیل کے العہلی عرب ہسپتال پر حملے کو بھی ہندو صحافیوں نے حماس کا حملہ قرار دیاتھا۔بھارتی میڈیا نے حماس کے 40 بچوں کو قتل کرنے کی جھوٹی خبر وائرل کی۔
اسرائیل کو چاہیے کہ غزہ کی پٹی سے مسلمانوں کو ختم کردے،بھارتی صحافی کا شرمناک بیان بھی سامنے آیا۔اسرائیل اور فلسطین تنازعے کا واحد حل مسلمانوں اور فلسطین کا مکمل خاتمہ ہے،گوروآریہ
اسرائیل فلسطین تنازع میں ہندوستان کی اسرائیل کے قتل عام کی حمایت میں حیران کن پروپیگنڈہ کیا گیا۔حماس پر بچوں کو اغوا کرنا، سر قلم کرنا، لاشوں کو جلانے کی باتیں بھارتی اکاؤنٹس سے پھیلائی گئیں۔
اسرائیلی فوج نے 40 بچوں کے قتل کی خبر کے بےبنیاد ہونے کی تصدیق کی، انادولو ایجنسی۔ الجزیرہ ٹی وی کے مطابق بھارتی میڈیا میں مصر اور اسرائیلی فوجیوں کو حماس کے فوجی بتایا جارہا ہے۔
کانسرٹ کی وڈیوز کو حماس کے جشن کے طور پر دکھایا گیا۔ روس یوکرین جنگ میں بھارت نے ایک وڈیو گیم کلپ دکھا کر پروپیگنڈا کیا۔
آرما گیم کمپنی اور متعدد ریسرچرز نے تصدیق کی کہ کلپ آرما گیم سے لیاگیا ہے۔افغانستان سے امریکی انخلا کےوقت بھارتی صحافی نے سرینا ہوٹل کابل کی پانچویں منزل پر آئی ایس آئی کی موجودگی کا دعوی کیا تھا۔
اگلے ہی روز پاکستانی صحافی نے تردید کرتے ہوئے بتایا کہ سرینا ہوٹل کابل کی محض دو ہی منازل ہیں۔
9 مئی کے احتجاج کے دوران بھارت نے پاکستان میں خانہ جنگی کا جھوٹا پروپیگنڈا بھی کیا۔بھارتی میڈیا نے 28 جون کو فرانس کی لائبریری میں ہوئے حادثے کا الزام بھی مسلمانوں پر لگایاجوبعد میں غلط ثابت ہوا۔
مسلمانوں نے علم دشمنی کی اورفرانس میں لائبریری نذر آتش کردی، آدتیہ راج کول۔ حادثے کے دوران صرف لائبریری کے دروازے کو نقصان پہنچا لیکن اندر سب محفوظ ہے، لاپروونس
مسلمانوں سے دشمنی کے باعث بھارتی میڈیا فلموں کے کلپس استعمال کرتے ہوئے فرانس میں فسادات کی جھوٹی خبریں پھیلا رہا ہے، فرانس 24
ہندوستان میں اسلاموفوبیا کی شرح مودی کے دور حکومت میں سنگین حد تک بڑھ چکی ہے۔سب سے زیادہ اسلاموفوبک ٹویٹس ہندوستان سے ہوتے ہیں ، منٹ مرر۔ ہندوستان دنیا میں غلط معلومات پھیلانے کا گڑھ بن چکا ہے، پراتیک سنہا
کورونا کے دوران بھی انڈیا نے جھوٹی خبریں پھیلا کر دنیا میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی تھی جو قابل افسوس بات تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں