Indian member assembley ko kitni tankwh milti ha?

بھارت کے ارکان اسمبلی کو کتنی تنخواہ ملتی ہے؟

نیو دہلی(ڈیلی پوائنٹ)بھارت کے ارکان اسمبلی کو کتنی تنخواہ اور کیا کیا مراعات ملتی ہیں اس کی تفصیل سامنے آگئی ہیں.بھارتی میڈیا کے مطابق اس نئے انتخابات کے بعد اسمبلیوں میں پہنچنے والے اراکین کو 2018ء میں کیے گئے اضافے کے بعد اب ہر ماہ ایک لاکھ بھارتی روپے تنخواہ ملے گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 2018ء میں یہ اضافہ مہنگائی اور اخراجات کے باعث کیا گیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اراکینِ اسمبلی کو حلقہ الاؤنس کے طور پر ماہانہ 70 ہزار ر وپے بھی ملتے ہیں، یہ اخراجات حلقے میں موجود دفاتر اور ان کے کاموں سے متعلق دیے جاتے ہیں۔
ہر رکن اسمبلی کو دفتری اخراجات کے لیے ماہانہ 60 ہزار روپے بھی ملتے ہیں جس میں اسٹیشنری، ٹیلی کمیونیکیشن اور عملے کی تنخواہ وغیرہ کے اخراجات شامل ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق پارلیمانی اور کمیٹی کے اجلاسوں کے دوران ارکانِ پارلیمنٹ کو رہائش، کھانے اور دیگر اخراجات کے لیے 2 ہزار روپے یومیہ الاؤنس بھی ملتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اراکین پارلیمنٹ کو اپنے اور قریبی خاندان کے افراد کے لیے سالانہ 34 مفت اندرون ملک ہوائی سفر کی سہولت بھی ملتی ہے۔ارکانِ پارلیمنٹ کو ان کی 5 سالہ مدت کے دوران خاص علاقوں میں کرایہ کے بغیر رہائش دی جاتی ہے۔ سنیارٹی کی بنیاد پر انہیں بنگلے، فلیٹ یا ہاسٹل کے کمرے مل سکتے ہیں جبکہ جو لوگ سرکاری رہائش استعمال نہ کرنے کا انتخاب کرتے ہیں وہ ماہانہ 2 لاکھ کے ہاؤسنگ الاؤنس کا دعویٰ کر سکتے ہیں۔
بھارتی ارکانِ پارلیمنٹ کو سالانہ 50 ہزار یونٹ تک مفت بجلی اور 4 ہزار کلو لیٹر تک مفت پانی بھی ملتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں