Insani hamdardi ki bina py sazao mein kami dr arif alvi

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے انسانی ہمدردی کی بنا پر سزاؤں میں کمی کر دی

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)صدر ڈاکٹر عارف علوی نے خواتین اور بچوں کی سزاؤں میں انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر خصوصی چھوٹ کا اعلان کیا ہے۔ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق سزا میں چھوٹ کا اطلاق 2 سال یا اس سے کم عرصہ کیلئے سزا یافتہ خواتین اور بچوں پر ہوگا، چھوٹ کا اطلاق سزا مکمل ہونے میں 2 سال سے کم کا عرصہ رہ جانے والی خواتین اور بچوں پر بھی ہوگا۔
بیان کے مطابق سزا میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی ، ریاست مخالف سرگرمیوں، اغوا، چوری ، ڈکیتی کےمجرموں پر نہیں ہوگا، کمی کا اطلاق زنا آرڈیننس، انسدادِ دہشت گردی، غیرملکی افراد اور نشہ آور مواد کے کنٹرول ایکٹ کے تحت سزایافتہ مجرموں پر نہیں ہوگا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سزاؤں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 اور رولز آف بزنس کے تحت دی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں