انٹرنیشنل کرکٹ سٹار پرلڑکی سے زیادتی کاجرم ثابت

لاہور(ڈیلی پوائنٹ )نیپال کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سندیپ لمیچانے پر زدیاتی کا جرم ثابت ہوگیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کٹھمنڈو کی مقامی عدالت میں سندیپ لمیچانے پر زیادتی کرنے کا الزام ثابت ہوگیا ہے۔
سنگل بینچ پر مشتمل جج ششر راج نے زیادتی کے مقدمے کا محفوظ فیصلہ آج سنایا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ نیپالی ٹیم کے سابق کپتان اور لیگ اسپنر کو سزا آئندہ ہفتے ہونے والی سماعت پر سنائی جائے گی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 23 سالہ سندیپ لمیچانے فی الحال ضمانت پر رہا ہیں۔
واضح رہے کہ لڑکی نے گزشتہ سال ستمبر میں پولیس میں کیس دائر کیا تھا، اکتوبر میں کرکٹر کو گرفتار کیا گیا تاہم انہیں ضمانت پر رہائی مل گئی تھی۔
سندیپ لمیچانے 2018ء سے انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہے ہیں، اب تک 51 ایک روزہ اور 52 ٹی 20 میچز میں نیپال کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں