(ڈیلی پوائنٹ)عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید کم ہو گئی ہیں. عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 9 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد کمی آئی ہے.
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دوران ٹریڈنگ برطانوی خام تیل برینٹ آئل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 4.99 فیصدکم ہوکر 73.65 ڈالرفی بیرل ہوگئی ہے۔امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 4.51 فیصد کم ہو کر 70.23 ڈالر فی بیرل ہے۔
خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ تیل کی عالمی قیمت 9 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہے جس کے باعث رواں سال کے تمام فوائد ختم ہوگئے ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق تیل کی عالمی قیمت میں کمی لیبیا کے حریف گروپوں کے درمیان مفاہمت میں پیشرفت کے باعث ہوئی ہے۔