internet ka use bacho ky liye mehfoz bnay

انٹرنیٹ کا استعمال بچوں کے لیے محفوظ کیسے بنائیں؟

لاہور(ڈیلی پوائنٹ)اپنے بچوں کے لیے انٹرنیٹ کو محفوظ کیسے بنائیں ؟آج کل سبھی گھروں میں لیپ ٹاپ، کمپیوٹر اور اسمارٹ فون ہے، ایسے میں بچوں کو ان سب چیزوں کو استعمال کرنے سے روکا نہیں جاسکتا ہے۔ ایسے میں سوال اٹھتا ہے انٹرنیٹ سیکوریٹی کا وہ اس لئے کہ انٹرنیٹ پر پڑھائی لکھائی کے علاوہ بھی بہت کچھ ایسا ہے جو بچوں کے لئے صحیح نہیں ہے، لیکن آپ ہمیشہ اپنے بچوں پر نظر تو نہیں رکھ سکتے ہیں تو کیا کریں؟ آیئے جانتے ہیں بچوں کو کس آن لائن سیفٹی فراہم کریں؟
1۔بات کریں اور سمجھائیں: بات چیت کرنا سب سے بہترین طریقہ ہے۔ آپ بچوں سے بات کریں کہ جیسے آپ سائیکل چلاتے وقت یا کار چلاتے وقت محفوظ رہنے کے طریقوں کے بارے میں جانکاری دیتے ہیں آپ ان سے بات کریں کہ کون سی معلومات ان کے لئے بہتر ہے اور کون سی نہیں جیسے بچوں کو سائبر بولنگ وغیرہ کے بارے میں سمجھانا، بچوں کو انٹرنیٹ اور کمپیوٹر کے استعمال کی صحیح معلومات دینا اور بچوں کو آن لائن سیفٹی کے طریقوں کے بارے میں جانکاری دینا۔
2۔بچوں کے لئے کمپیوٹر کو محفوظ بنائیں: ’’پیرینٹل کنٹرول‘‘ کے بارے میں جانئے، اس سے آپ اپنے بچوں کے لئے اپنے کمپیوٹر کو محفوظ بنا سکتے ہیں، کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کے استعمال کا وقت طے کرنا، جو کانٹین بچوں کے لئے صحیح نہیں ہے اسے بلاک کرنا اور انٹرنیٹ سرچ کو بچوں کے حق میں بنانا۔ ’’پیرینٹل کنٹرول‘‘ کے ذریعے یہ سب ممکن ہے۔
3۔یوٹیوب کو کیجئے بچوں کے لئے ’سیف‘: یوٹیوب دنیا کی سب سے بڑی ویڈیو لائبریری ہے، جہاں ہر منٹ ہزاروں ویڈیو اَپ لوڈ کئے جاتے ہیں اور دیکھے جاتے ہیں، آپ صرف ایک ہزار سے ۲؍ ہزار والے فون پر یوٹیوب بڑی آسانی سے استعمال کرسکتے ہیں۔ اس لئے پوری دنیا سے لوگ اس پر ہر قسم کے ویڈیو اَپ لوڈ کرتے ہیں، اس میں سے کچھ ویڈیو قابل ِ اعتراض ہوتے ہیں جو آپ کے بچوں کے لئے درست نہیں ہے۔اس لئے آپ کے لئے یوٹیوب سیٹی موڈ کے بارے میں جانکاری ہونا ضروری ہے یہ غیر ضروری کانٹین کو سرچ سے ہٹا دیتا ہے۔ ایک قسم کا ویڈیو فلٹر ہوتا ہے، جو ایسے ویڈیو کو سرچ میں آنے سے روکتا ہے تو جس میں قابل ِ اعتراض کانٹین یا کمنٹ ہوتے ہیں، یہ آپ کے بریو براؤزر پر ایکٹیو کیا جاتا ہے۔
4۔بچوں کو دیجئے ان کے سرچ انجن: آپ کے اور بچوں کے سرچ کرنے میں فرق ہے اس لئے ضروری ہے کہ ان کے لئے انٹرنیٹ پر سرچ کرنے کے لئے سرچ انجن ایسا ہونا چاہئے جو صرف بچوں کی ضرورت کے کانٹین ہی بتائے، اس کی جانکاری آپ کو بچوں کو دینی ہوگی اس کے لئے انٹرنیٹ پر کئی متبادل ہیں جہاں بچوں کے لئے خاص سرچ انجن بنائے گئے ہیں۔
5۔کچھ ایپس بھی ہیں ان کا بھی استعمال کیجئے: پلے اسٹور پر کڈز پلیس اور ای کوچ پیرینٹل کنٹرول جیسے ایپلی کیشن بھی دیئے گئے ہیں، جس سے آپ بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھ سکتے ہیں۔ بچوں کو قابل اعتراض تصاویر، ویڈیو اور آڈیو فائلیں ڈاؤن لوڈ کرنے سے بھی روک سکتے ہیں ساتھ ہی آپ وائی فائی کنکشن بھی روک سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں