Irani sadar ko hadsa kaisy paish aya?

ہیلی کاپٹر حادثہ ایرانی صدر کے ہلاکت کی وجہ سامنے آگئی

(ڈیلی پوائنٹ)ایرانی صدر کاطیارہ حادثے کا شکار کیسے ہوا جس کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں.خبر رساں اداروں کے مطابق تین ہیلی کاپٹروں میں سے ایک میں موجود ایرانی اہلکار غلام حسین اسماعیلی کا کہنا ہے کہ صدارتی ہیلی کاپٹر کا پائلٹ کانوائے کا انچارج تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ہیلی کاپٹروں نے پرواز کی تو موسم ٹھیک تھا، پرواز کے 45 منٹ بعد صدارتی پائلٹ نے کہا کہ بادل سے بچنے کے لیے پرواز اونچی کریں۔
ایرانی اہلکار کے مطابق 30 سیکنڈ بعد ہمارے پائلٹ نے نوٹ کیا کہ صدر کا ہیلی کاپٹر غائب ہوگیا، ہمارےپائلٹ نے قریبی تانبے کی کان پر ہیلی کاپٹر اتارا۔ غلام حسین اسماعیلی کا کہنا تھا کہ صدر کے پائلٹ، وزیر خارجہ اور صدر کے محافظ کو فون کیا مگر جواب نہ ملا۔
حادثے سے متعلق انہوں نے مزید بتایا کہ نماز جمعہ کے پیش امام آل ہاشم نے کال اٹھائی اور بتایا کہ صدارتی ہیلی کاپٹر کو حادثہ ہوگیا، آل ہاشم کی موت ہیلی کاپٹر حادثے کے کئی گھنٹے بعد ہوئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں