ایرانی صدر کی نماز جنازہ ادا، کون کون شریک ہوا ؟ جانتے ہیں

کراچی (ڈیلی پوائنٹ )ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیرخارجہ حسین امیر اور دیگر افراد کی نمازجنازہ ادا کردی گئی، ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے نماز جنازہ پڑھائی
زرائع کے مطابق حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ سمیت 40 ممالک کے سربراہان مملکت نے نماز جناز ہ میں شریک ہوئے۔وزیر اعظم شہباز شریف بھی تہران جائیں گے۔ اس حوالے سے ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے ہمراہ کابینہ کےسینئروزرا بھی ہوں گے
تہران میں لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہے، لاکھوں سوگوار شہری صدر ابراہیم رئیسی کے آخری دیدار کے لیے جوق در جوق پہنچے۔
صدر اور ان کے ساتھیوں کی میتیں طیارے کے ذریعے تبریز سے تہران لائی گئیں، ایرانی صدر کو آبائی شہر مشہد میں امام علی رضا کے روضہ کے احاطہ میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر 19 مئی بروز اتوار حادثے کا شکار ہوا تھا، جس کا ملبہ چودہ گھنٹے بعد پیر کو ملا تھا۔
صدر ابراہیم رئیسی آذربائیجان کی سرحد پر ڈیم کی افتتاحی تقریب سے واپس آرہے تھے کہ ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایرانی صدر، وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان سمیت نو افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کے بعد نائب صدر محمد مخبر نے ایران کے صدر کی ذمے داریاں سنبھال لی ہیں، ایران میں باقاعدہ صدارتی انتخاب 28 جون کو ہونگے۔

اپنا تبصرہ لکھیں