عماد وسیم کی ٹیم میں واپسی دوشرائط سے مشروط

لاہور(ڈیلی پوائنٹ )پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کے ریٹائرمنٹ واپس لینے کے امکانات بڑھ گئے۔
ذرائع کے مطابق عماد وسیم فیملی اور دوستوں سے مشاورت کے بعد ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کرسکتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض اور عماد وسیم کے درمیان رابطہ ہوا ہے اور دونوں نےریٹائرمنٹ کے معاملے پر بات چیت کی۔
ذرائع نے بتایاکہ عماد وسیم نے چیف سلیکٹر سے ورلڈ کپ کا پلان پوچھ لیا اور ساتھ ہی بہتر سینٹرل کنٹریکٹ کی بھی یقین دہانی مانگی ہے۔
ذرائع کے مطابق عماد وسیم کو ورلڈ کپ تک کی یقین دہانی ملی تو ریٹائرمنٹ واپس لے سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ عماد وسیم نے گزشتہ برس نومبر میں انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے پی ایس ایل کے پلے آف میچز اور فائنل میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کے بعد ان کی نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم میں واپسی کی باتیں ہونے لگی ہیں

اپنا تبصرہ لکھیں