لاہور(ڈیلی پوائنٹ)لاہور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں مریم اورنگزیب اور میاں جاوید لطیف سمیت دیگر کو اشتعال انگیز تقریرے مقدمے سے بری کردیا ہے۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے بریت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنادیا ہے۔
مریم اورنگزیب کے وکیل نے مؤقف اختیار کیاکہ مقدمے میں چینل کا نام تک نہیں بتایا گیا نہ ہی مقدمے کا کوئی گواہ ہے۔ 5 دن کی تاخیر سے سیاسی بنیادوں پرمقدمہ درج کیا گیا۔عدالت سے استدعا ہےکہ مقدمے سے بری کرنے کا حکم دے۔
عدالت نے بریت کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے تمام ملزموں کو مقدمے سے بری کردیا۔ ملزمان کے خلاف تھانا گرین ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا تھا۔