(ڈیلی پوائنٹ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کو ٹیکس نان فائلرز کی موبائل فون سمز بلاک کرنے سے روک دیا۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے نجی موبائل کمپنی کی درخواست پر 27 مئی تک حکم امتناع جاری کیا۔ نجی موبائل فون کمپنی زونگ کی طرف سے سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ہیں۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ قانون میں کی گئی ترمیم آئین کے آرٹیکل 18 میں کاروبار کی آزادی کے بنیادی حق کے منافی ہے۔