Islamabad mien dafa 144 nafiz kr di gai

اسلام آباد میں ایک بار پھر سے دفعہ 144نافذ کر دی گئی

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)اسلام آباد میں ایک بار پھر سے دفعہ 144نافذ کر دی گئی ہے. اسلام آباد میں دفعہ 144 دہ ماہ کے لیے نافذ کی گئی ہے. ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے 10 سرگرمیوں پر پابندی کے حکمنامے جاری کردیئے.
جن کے مطابق ضلعی حدود بشمول ریڈ زون میں 5 یا زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔اسلام آباد بھر میں اسلحہ کی نمائش اور ساتھ لے کر چلنے، لاؤڈ اسپیکر، ایمپلفائر اور ساؤنڈ سسٹم کے استعمال، ہینڈ بلز ، پمفلٹس کی تقسیم ، پوسٹر لگانے اور وال چاکنگ پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
مذہبی منافرت اور نفرت انگیز تقاریر ساؤنڈ سسٹم پر چلانا بھی ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کو احتجاج کی کال بھی دے رکھی ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں