Islamabad mien sb sy bara IT park banany ki manzori

اسلام آباد میں ملک کے سب سے بڑے آئی ٹی پارک بنانے کی منظوری

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ) خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل نے اسلام آباد میں ملک کے سب سے بڑے آئی ٹی پارک کی منظوری دیدی ہے۔ اسلام آباد میں آئی ٹی پارک سیکٹر G-10 میں 3.3 ایکڑ رقبے پر محیط ہوگا جس سے وفاقی دارالحکومت میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا منظر بدل جائے گا۔
یہ اہم منصوبہ پاکستان کے ٹیک لینڈ سکیپ کے لیے ایک نمایاں سنگ میل ہے جو جدت اور ترقی کے بے مثال مواقع فراہم کرے گا۔
یہ آئی ٹی پارک پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ موڈ کا حصہ ہے جس کے تحت تقریباً چھ ہزار فری لانسرزکو جدید ترین سہولیات فراہم کرنا اور ای سروسز کے ذریعے ملکی معیشت میں اپنا حصہ ڈالنا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں