اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)آج صبح نواز شریف سپیشل امید طیارہ پاکستان کے ذریعے دبئی سے اسلام آباد پہنچے ۔ ان کی فلائیٹ دوپہر ڈیرھ بجے کے قریب لینڈ کیا ۔ نواز شریف 4 سال بعد پاکستان واپس لوٹ رہے ہیں۔
اینکر فرخ شہباز نے ڈیلی پوائنٹ سے خصوصی بات چیت کے دوران بتایا کہ نواز شریف قریبا ایک سے ڈیرھ گھنٹہ اسلام آباد ہی رکے گئے جہاں وہ قانونی تقاضے پورے کریں گے۔ ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں 10 سے 7 سال تک سزا ہو ئی تھی۔ نواز شریف جیل میں ہی تھے جب وہ بیمار ہو گئے اور 4 ہفتوں کے لیے ملک سے باہر چلے گئے تھے۔ مگر بیماری کے باعث وہ چار سال تک نہ لوٹے ۔ صحافی فرخ کا بتانا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں نواز شریف پھر سے العزیزیہ اور ایون فیلڈ کی سزاؤں کے خلاف اپیلیں دائر کریں گے اور درخواست میں موقف اپنایا جائے گا کہ یہ تمام کیسسز غلط تھے لہذا دوبارہ سے اس کی جانچ کی جائے اور سزا ختم کی جائے۔
قانونی کاغذوں پر دستخط کرنے تھے تاکہ پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دی جا سکے اس لیے وہ کچھ وقت اسلام آباد میں گزار کر لاہور کے مینار پاکستان جلسے میں شرکت کریں گے۔ اینکر فرخ شہباز نواز شریف کے امید پاکستان طیارے میں ہی موجود ہیں اور تازہ ترین خبریں فراہم کر رہے ہیں۔