لاہور( ڈیلی پوائنٹ) پاکستان فلم انڈسٹری کی نامورہ اداکارہ ریشم کو لوگوں میں کھانا پکا کرتقسیم کرنا مہنگا پڑ گی۔
ڈیلی پوائنٹ کے اینکر پرسن کے پروگرام کے مطابق سوشل میڈیا پر صارفین نے اداکارہ ریشم کو شدید تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا لوگوں کےسامنے جسم ننگا کرپیسے اکٹھے کرنا پھر لوگوں میں کھانا پکا کرتقسیم کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔
صارفین کاکہناتھا کہ اللہ کی رضا حاصل کرنے کیلئے کمائی بھی حلال کی ہونی چاہیے، اس قسم کی تنقید کے بعد اداکارہ ریشم کاجواب بھی آگیا انھوں نے کہا ا یک تو میں نے کافی عرصہ ہوگیا شوبز انڈسٹری چھوڑ دی ہے۔
دوسرا میری کمائی کیسے ہونی چاہیے یہ میرا اور اللہ تعالیٰ کامعاملہ ہے، اس میں عوام کوپریشا ن ہونے کی ضرورت نہیں اور ایسے معاملات اللہ پر چھوڑ دینے چاہیے ہم کون ہوتے ہیں ایسے فیصلے کرنے والے۔
اداکارہ ریشم نے مزید کہا کہ میں لوگوں کوکھانا اللہ کی رضا حاصل کرنے کیلئے کھلاتی ہوں، میرے اس عمل کااجر مجھے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ملنا ہے