امام مسجد کو کپتان پرجھوٹے الزامات لگانا مہنگا پڑ گیا

پشاور(ڈیلی پوائنٹ )پشاور کے علاقے حیات آباد کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ناخوشگوار واقعے کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتاہےکہ امام مسجد ممبررسول پربیٹھ کر سیاست کوہوا دینے کی کوشش کررہاہے۔
امام مسجد کو بانی پی ٹی آئی عمران خان پر جھوٹے الزامات لگانے پرپی ٹی آئی رہنما اقبال آفریدی نے روکنے کی کوشش کی تو تلخ کلامی کے بعد بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔
جس کے بعد ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رہنما پی ٹی آئی اقبال آفریدی نے امام مسجد کو بانی چیرمین پی ٹی آئی کے خلاف بات کرنے سے روک دیا۔
اقبال آفریدی نے امام مسجد سے سوال کیا کہ آپ مسجد میں دین کی بات کریں، سیاست کی بات کیوں کی؟
امام مسجد نے اقبال آفریدی کو جواب دیا کہ میں نے حق کی بات کی ہے۔
اقبال آفریدی حلقہ این اے 27 ضلعی خیبرسے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار ہیں۔
پولیس کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور امام مسجد کے درمیان تنازع ہوا نمازیوں نے معاملہ رفع دفعہ کرادیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں