jahangir tareen ka ab tk ka bara faisla

جہانگیر ترین کا ہمیشہ کے لیے سیاست چھوڑنے کا اعلان

لاہور(ڈیلی پوائنٹ) جہانگیر ترین نے ہمیشہ کے لیے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔جہانگیرترین نے کہا کہ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے اس الیکشن میں میری حمایت کی اور اپنے مخالفین کو مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں۔


میں پاکستانی عوام کی مرضی کا بے پناہ احترام کرتا ہوں۔ اس لیے میں نے آئی پی پی کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دینے اور سیاست سے یکسر کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئی پی پی کے تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنھوں نے مجھے یہ منصب دیا. ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔
اللہ کے فضل و کرم سے میں ذاتی حیثیت میں اپنی صلاحیت کے مطابق اپنے ملک کی خدمت کرتا رہوں گا۔ آئندہ چند سالوں میں پاکستان کو ترقی کی منازل طے کرتی نظر آئیں۔
یاد رہے کہ جہانگیر ترین اپنی نشست سے ہار گئے تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں