لاہور(ڈیلی پوائنٹ)جیلوں میں قیدی بھی اپنا ووٹ الیکشن 2024میں کاسٹ کرسکیں گے۔الیکشن کمیشن کی ہدایت پرآئی جی جیل نے تمام جیلوں سے ووٹر قیدیوں کی تفصیلات بھی مانگ لیں ہیں ۔
لاہورمیں گیارہ ہزارسے زائد سمیت صوبہ بھر سےچھیاسٹھ ہزار سےزائد قیدیوں میں کتنے ووٹرز ہیں؟ جیلوں سے فہرستیں وصول ہونے کےبعدتعداد سامنے آئے گی۔تمام جیل سپرنٹنڈنٹ ووٹر قیدیوں کا حلقہ نمبر۔۔یونین کونسل نمبر اور ووٹ نمبرانسپکٹوریٹ بھجوائیں جیل حکام کو حکم جاری کر دیا گیا ہے۔
22جنوری تک تفصیلات موصول ہونے کےبعد بیلٹ پیپرزکےلئے فہرستیں الیکشن کمیشن کوبھجوائی جائیں گی۔ ہرجیل میں کیمروں کی موجودگی میں ووٹ کاسٹ کروا کرالیکشن کمیشن کوبھجوائے جائیں گے۔
گزشتہ الیکشن 2018میں بھی قیدی ووٹرز کی معمولی تعداد نےحق رائے دہی استعمال کیا تھا۔