Jamiat talba ky khilaf parcha

جمعیت طلباء کے خلاف پرچہ کٹ گیا

لاہور( ڈیلی پوائنٹ )اسلامی جمعیت طلباء کے خلاف پرچہ کٹ گیا۔ جمیعت کے غنڈا گردعناصر نے آج حقیقت کھل کر سامنے آگئی ۔۔پنجاب یونیورسٹی لا کالج میں قانون کی حاکمیت پر یوتھ جنرل اسمبلی کے سیشن میں ملک کے نامور وکلا نے بطور مقررین شرکت کرنا تھی۔ سیشن شروع ہونے سے ٹھیک 15 منٹ پہلے اسلامی جمیعت طلبہ کے غنڈوں نے آڈیٹوریم پر دھاوا بول دیا اور یوتھ جنرل اسمبلی کے اراکین کو تشددکا نشانہ بنایااور ہمارے بینرز پھاڑ دیے۔ بانی و صدر یوتھ جنرل اسمبلی فہدشہباز کاکہناتھا کہ اگر یونیورسٹی انتظامیہ ان غنڈوں سے نہیں نمٹ سکتی تو ہم ایسے شرپسند غنڈوں سے نمٹنا جانتے ہیں۔ ہم پولیس میں پرچہ بھی دیں گے اور جب تک جمیعت کی قیادت ان لوگوں کو معطل اور ان کے خلاف کاروائی نہیں کرتی تب تک ہم لوگ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں