اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے الزام لگایا ہے کہ مجھے قتل کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں مگر میں حق پر کھڑا رہوںگا. حکومت نفرت کی علامت بن چکی ہے، سکیورٹی کے بغیر ملک کے کسی حصے میں نہیں جاسکتے ۔ حکمرانوں کی تصویریں قابل نفرت بن چکی ہیں۔
اپنے ویڈیو بیان میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں کسی وقت بھی ان کی حکومت ختم ہو سکتی ہیں. ایک شخص کے خلاف بیان نہیں دیا جس کی سزا مجھے دی جار ہی ہے مگر میں دوستی نبھانا جانتا ہوں.