(ڈیلی پوائنٹ) پاکستان کی ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا جاپانی فیشن شو میں جلوہ گر مداح جنت مرزا کو سرخ و جامنی لباس میں دیکھ کر دیوانے.فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پاکستان میں سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی ٹک ٹاکر، یوٹیوبر اور کانٹینٹ کری ایٹر نے جاپانی فیشن شو کی چند جھلکیاں تصویر کی صورت میں شیئر کی ہیں۔
انہوں نے انسٹا گرام پر جاپانی فیشن شو میں جاپانی ماڈلنگ ایجنسی کے لیے ریمپ واک کرتے ہوئے تصاویر شیئر کی ہیں۔ جنت مرزاانسٹاگرام پر 5.9 ملین فالوورز رکھتی ہیں جبکہ ٹک ٹاک پر وہ پاکستان کی سب سے زیادہ فالور رکھنے والی سوشل میڈیا انفلوئینسر ن ہیں.جنت مرزا نےفیشن شو میں مختلف لباس میں 2 مرتبہ ریمپ پر جلوے بکھیرے۔
انسٹاگرام پوسٹ میں ٹک ٹاکر نے بتایا کہ انہیں جاپانی ماڈلنگ ایجنسی کی لانچ پارٹی پر منعقدہ فیشن شو میں ریمپ واک کر کے بےحد خوشی ہوئی۔