لاہور(ڈیلی پوائنٹ ) بالی انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی خوبرواداکارہ جھانوی کپور نے انکشاف کیا ہے کہ میری بچپن کی نازیبا تصاویر فحش ویب سائٹ پروائرل ہونے کی وجہ سے مجھے سکول میں بہت زیادہ مسائل کاسامنا کرنا پڑا ۔
اداکار ہوں، کرکٹر یا کوئی بھی معروف شخصیت، انٹرنیٹ پر ان کی تصاویر کا غلط استعمال آئے روز ہوتا ہے، اور آج کل اس میں سب سے زیادہ کردار مصنوعی ذہانت ادا کر رہی ہے، لیکن مشہور بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی تصاویر کے ساتھ جو ہوا وہ کسی مصنوعی ذہانت نے نہیں بلکہ جیتے جاگتے ایک خراب ذہنیت کے مالک انسان نے کیا۔
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جھانوی کپور نے اپنی نازیبا تصاویر وائرل ہونے کا انکشاف کیا ہے۔
اس حوالے سے جھانوی کپور نے بھارتی فلموں کے ہدایت کار کرن جوہر کو انٹرویو میں بتایا۔
کرن جوہر نے جھانوی کپور سے سوال کیا کہ بطور معروف شخصیت آپ کو کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟
اداکارہ نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ جب میں 12 یا 13 برس کی تھی تو والدہ (سری دیوی) کے ہمراہ ایک تقریب میں گئی جہاں میڈیا کے لوگوں نے میری تصاویر کیمروں میں محفوظ کرلیں اور پھر سوشل میڈیا پر تمام تصاویر وائرل کردیں۔
جس کے بعد میں نے دیکھا کہ میری تصاویر نازیبا مواد والی ویب سائٹس پر پوسٹ کی گئی ہیں۔
جھانوی کپور کا مزید کہنا تھا کہ انٹرنیٹ پر میری نازیبا تصاویر وائرل ہونے کے بعد اسکول میں میرا بہت مذاق اڑایا گیا۔