جج کی عمران خان سے بدتمیزی، فائلیں چل گئیں

راولپنڈی (ڈیلی پوائنٹ )الیکشن سے قبل کیس کافیصلہ سنانے کی جلدی میں راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے دوران جج ابوالحسنات ذوالقرنین اپنا ٹیمپرکھو بیٹھے۔۔
سائفر کیس سماعت کے دوران جج کی عمران خان سے بدتمیزی شاہ محمود برداشت نہ کرسکے، شاہ محمود قریشی نے فائل دیوار پرماردی ۔۔
زرائع کے مطابق آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سائفر کیس کی سماعت شروع کی تو اس دوران وکلاء صفائی کورٹ روم میں موجود نہیں تھے۔
جج ابوالحسنات ذوالقرنین وکلاء کی غیرحاضری پر برہمی کا اظہار کیا اور وکلاء صفائی کو تیسری بار حاضری یقینی بنانے کی مہلت دے دی۔
اس دوران کسی بات پر شاہ محمود قُریشی نے اسٹیٹ ڈیفنس کونسل سے فائل چھین کر دیوار پر مار دی، جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے شاہ محمود قریشی کی بدتمیزی پر انہیں وارننگ دی۔
جس کے بعد جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے بھی بانی پی ٹی آئی سے بدتمیزی کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں