justice naeem ko supreme court ka judge lga dia gia

چیف جسٹس بلوچستان جسٹس نعیم اختر کو سپریم کورٹ کا جج بنا دیا گیا

جوڈیشل کمیشن نے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس نعیم اختر افغان کے نام کی کی بطور جج سپریم کورٹ منظوری دے دی۔سپریم کورٹ آف پاکستان میں ججز کی تقرری کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا۔
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کی صدارت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کی۔
جوڈیشل کمیشن نے جسٹس شہزاد احمد ملک کو چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ بنانے کی متفقہ منظور بھی دے دی۔
جوڈیشل کمیشن نے دونوں ناموں کی منظوری دے کر معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیا۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نعیم اختر افغان کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں