اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ) جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس آف پاکستان ہونگے صدر مملکت آصف علی زرداری نے فیصلے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے.
ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر پاکستان نے جسٹس یحییٰ آفریدی کی تعیناتی 26 اکتوبر سے 3 سال کیلئے کی۔صدر پاکستان نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے (3)، 177 اور 179 کے تحت کی۔
جسٹس یحییٰ آفریدی سے 26 اکتوبر کو چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے.