ڈاکٹر عافیہ کی بہن رو پڑی

کہا گیا !خاموش ہو جاؤورنہ

لاہور(ڈیلی پوائنٹ)ڈاکٹر عافیہ کی بہن فوزیہ نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں کچھ عرصہ قبل کی داستان سنائی ہےجس میں انھوں نے کہا کہ آپ 3 ماہ کے لیے خاموش ہو جائےہم خود ہی عافیہ کی بازیابی کے لیے امریکہ سے بات کریں گے۔مگر اتنے سال گزر گئے عافیہ پاکستان کی شہری اور قوم کی بیٹی ہے کچھ نہیں کیا گیا ۔
ڈاکٹر فوزیہ نے یہ تمام باتیں فرخ وڑائچ شو کے دوران کہی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہا جاتا ہے کہ حکومت نے عافیہ کیس میں لاکھوں ڈالر خرچ کیے یہ بات مناسب نہیں ہے کیونکہ امریکی وکیل کا کہنا ہے کہ میری فیس ابھی تک ادا نہیں کی گئی۔
ڈاکٹر عافیہ کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا عافیہ سے ملاقات ہوئی وہ زندہ لاش بن چکی ہے بغیر کسی جرم کے اسے 86 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
پروگرام کے دوران ڈاکٹر فوزیہ آبدیدہ ہوئی کہا کہ عمران خان جلسوں میں عافیہ کا نام لیتے تھے امید تھی کہ شائد کچھ ہو مگر ان کے دور میں تو عافیہ سے بات ہونا بھی بند ہوگئی۔البتہ شہباز شریف نے امریکہ کا ویزہ دلوانے میں مدد کی اور سابق وزیر داخلہ رحمن ملک نے بہت شفقت کی ان کی وزارت میں رو ز عافیہ سے بات ہوتی تھی۔
یہ تمام پروگرام آپ فرخ وڑائچ شوکے پوڈکاسٹ پر یوٹیوب چینل پر دیکھ سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں