لاہور(ڈیلی پوائنٹ) کئی بار فون کرکے کہا گیا معافی مانگ لو اور استحکام پارٹی میں شامل ہو جاؤ مگر صنم جاوید نہیں مانی۔ صنم جاوید پر کم و پیش 5 سے زائد مقدمات مختلف نوعیت کے درج ہیں۔ پی ٹی آئی کی رہنماء صنم جاوید اس وقت زیر حراست ہیں۔
ڈیلی پوائنٹ سے بات کرتے ہوئےصنم جاوید کے والد نے کہا کہ فون کر کے کہا گیا کہ استحکام پارٹی میں شامل ہو جاو مگر صنم نہیں مانی۔ ان کے والد کا یہ بھی کہنا تھا کہ 9 مئی کو صنم جاوید نے کوئی ایسا کام نہیں کیا کہ اس کے ساتھ اتنا برا سلوک کیا جائے۔صنم کے پاس کوئی ایسی چیز نہیں تھی جس سے نقصان کیا جائے۔بیٹی پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔ صنم جاوید کے بچوں نے کہا ماما سے یہی پوچھتے ہیں آپ کب آئے گئی۔