Kal Qayamat ko rab ny poucha to khu ga

کل قیامت کو رب نے پوچھا تو کہوں گا

کوئٹہ (ڈیلی پوائنٹ) کل قیامت کو اللہ نے پوچھا کہ 16 ماہ میں کیا کارکردگی دکھائی تو کہوں گا اے اللہ سیاست کو نہیں ملک کو بچایا ہے۔ عوام کی بے لوث خدمت کی ہے۔ اگر 16ماہ سیاست کرتے تو ملک تباہ ہوجاتا ۔ایک اناڑی شخص کو ہمارے سر پر بٹھا دیا گیا اور ملک کو تباہی کے کنارے چھوڑ دیا گیا ۔
ہم نے 16 ماہ میں 100 ارب کا عوامی پیکج دیا ۔ مانتے ہیں مہنگائی ہوئی مگر اس کے ذمہ وار صرف عمران نیازی ہے۔ سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے یہ باتیں کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کے دروان کہی ۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے غیور سیاست دان نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کی جس پر ان کے شکر گزار ہیں ہم اور بھی محنت سے بلوچستان کی خدمت کریں گے اور ایسے ہی ترقیاتی منصوبے شروع کریں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں