لٹل راک(ڈیلی پوائنٹ)امریکا میں خاتون ٹیچر کو کم عمر طالب علم کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کرنے پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست آرکنساس سے تعلق رکھنے والی خاتون استاد کی جانب سےمتعدد مرتبہ جنسی تعلق قائم کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
متاثرہ طالب علم نے شکایت میں کہا کہ خاتون ٹیچر نے پہلے پہل اپنا نمبر دیا جس کے بعد دونوں کے درمیان سوشل میڈیا پر بات چیت ہونے لگی۔ اس کے بعد ٹیچر نے کئی بار جنسی تعلق قائم کیا ۔ پولیس نے طالب علم کے بیان کی روشنی میں خاتون کو گرفتار کر لیا ۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ خاتون استاد کو نابالغ طالب علم کو جنسی فعل کی طرف مائل کرنے پر عمر قید کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے۔