Kash mujhe qtal ki ijazat hoti

کاش مجھے قتل کی اجازت ہوتی تو میں اس شخص کو قتل کر دیتی اداکارہ زرانورعباس

کراچی (ڈیلی پوائنٹ) کراچی میں باحجاب خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعے پر اداکارہ زرانورعباس نے شدید غصے کا اظہار کیا .اداکارہ نے سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا.
جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک موٹرسائیکل سوار جس کے آگے بچہ بیٹھا ہے باحجاب خاتون کو ہراساں کر رہا ہے.اداکارہ نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ کاش مجھے قتل کی اجازت ہوتی۔ بچے کٹھ پتلی ہوتے ہیں ان کے سامنے جو کیا جائے وہ اپناتے ہیں۔
بائیک پر بیٹھا شخص اپنے ساتھ موجود بچے کے لیے یہ مثال بن رہا ہے۔ موٹرسائیکل پر بٹھا کر ہراساں کرنے والا ایک نسل کو پروان چڑھایا جا رہا ہے۔
خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعے کی شوبز کی دیگر شخصیات نے بھی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزم کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے

اپنا تبصرہ لکھیں