کھاد کی قیمت بڑھ گئی

لاہور(ڈیلی پوائنٹ) پاکستان میں آئے روز ایک نیا بحران پیدا ہوتا جارہا ہے۔آٹے کی قیمت بڑھی تو ساتھ ہی کھاد کی قیمت بھی مزید بڑھ گئی ہے۔کھاد کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہےجس سے چھوٹا کسان پریشان ہوگیا ہے۔ کھاد کی قیمتوں میں 2500 روپے تک اضافہ کر دیا گیا ہےجبکہ حکومت کا فرٹیلائزر سیکٹر کیلیے 70 روپے کا اضافہ کھاد مافیا نے کسانوں سے ہزاروں روپے اضافی وصولی شروع کر دی ہے۔
مارکیٹ میں ڈی اے پی غائب کر دی گئی ہے اور مارکیٹ میں یوریا کی قیمت بھی بڑھا دی گئی ہے۔
حکومت کھاد کی قیمتوں کو کم کرانے میں مکمل ناکام نظر آتی آرہی ہے۔کسانوں کی ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی امیدیں بھی ختم،یکم نومبر کو ڈیزل کی قیمت میں کم ہوتی تو کسانوں کو اس سے کافی فائدہ ہوتا .کسان گندم کی اضافی پیداواری لاگت سے سخت پریشان ہو گیا ہے اور حکومت سے بھی مایوس ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں