خلیل الرحمان قمر 100 سے زائد لڑکیوں کے گھر تباہ کرچکا، وکلاء کاانکشاف

لاہور ( ڈیلی پوائنٹ) ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر 100سے زائد لڑکیوں کے گھر تباہ کرچکا ہے، وکلاء کےتہلکہ خیزانکشافات۔
ڈیلی پوائنٹ کے پروگرام میں آمنہ عروج کا کیس لڑنے والے وکلا نے انکشاف کیا ہے کہ ویڈیو جوسوشل میڈیا پر وائرل ہے اس میں ہمیں اس بات کا علم نہیں ہےکہ اس ویڈیو میں خلیل الرحمان قمر جس لڑکی کے ساتھ رنگ ریلیاں منا رہے ہیں وہ ویڈیو آمنہ عروج ہے یا کوئی اورلڑکی ہے ، وکلا کامزید کہنا ہے پاکستانی شوبز انڈسٹر ی میں شرافت کالبادھے اوڑھے ہوئےخلیل الرحمان قمر 100 سے زائد لڑکیو ں کے بلیک میل کرکے ان کے گھر تباہ کرچکے ہیں جن میں وجدان راؤ،زویا اورمایا ڈی ایچ اے والی تین لڑکیاں ہم سے انصاف کےلیے رابطہ کرچکی ہیں۔
آمنہ عروج کے وکلاکا مزیدکہنا تھا کہ خلیل الرحمان قمر نے ہماری کلائنٹ کوپھنسانے کیلئے جھوٹ بولا کہا میرے ساتھ رہو ،جو میں کہوں وہ کروں تم میڈیا میں بہت جلد ترقی کروں گی تمارا مستقبل بن جائے گا اور لالچ دے کر بلیک میل کیا اورنازیبا ویڈیو اپنے پاس محفوظ کرلیں۔
دوران انٹرویو وکلا کاکہناتھا کہ پولیس خلیل الرحمان قمر کوتحفظ فراہم کررہی ہیں انشااللہ عدالتیں آزاد ہیں بلیک میل کرنے پرخلیل الرحمان قمر کوسزا ہوگی۔

اپنا تبصرہ لکھیں