Khany ky elawa ghr ky kaam kr lyta hu

کھانے بنانے کے علاہ گھر کے کام کر لیتا ہوں اداکارہ نصیر الدین شاہ

ممبئی(ڈیلی پوائنٹ) بھارت کے معروف اداکارہ نصیر الدین شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کھانے کے علاوہ گھر کے سارے کام کر لیتے ہیں. اداکار نے بتایا کہ شادی ہوئی تو بتایا تھا بیگم کو کھانا نہیں پکا سکوں گا.
کچھ ماہ قبل دیے گئے انٹرویو میں نصیر الدین شاہ نے اہلیہ رتنا سے متعلق بتایا کہ میری رتنا سے پہلی ملاقات ممبئی میں ایک پلے کے دوران ہوئی، رتنا اس وقت 17 سال کی تھی اور اس پلے کے دوران مجھے رتنا اچھی لگی تھی۔
ازدواجی زندگی کو کامیاب بنانے کیلئے نصیر الدین شاہ نے شوہروں کو مشورہ دیا کہ آج کے مردوں کو چاہیے کہ وہ میاں بننا چھوڑ دیں، میں نے شروع سے اپنے خاندان میں یہ سب چیزیں دیکھیں جو مجھے نہیں پسند تھیں، ہمارے خاندان میں مردانگی کو بہت اہمیت دی جاتی تھی لیکن میں اپنی اہلیہ سے ہر چیز کا صلح مشورہ کرتا ہوں کیوں کہ میں مانتا ہوں کہ وہ مجھ سے زیادہ ذہین اور قابل ہے۔
نصیرالدین شاہ اور رتنا پھاٹک شاہ نے 1982 میں شادی کی تھی اور دونوں کی شادی کو 4 دہائیوں سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے۔
کچھ ماہ قبل دیے گئے انٹرویو میں نصیر الدین شاہ نے اہلیہ رتنا سے متعلق بتایا کہ میری رتنا سے پہلی ملاقات ممبئی میں ایک پلے کے دوران ہوئی، رتنا اس وقت 17 سال کی تھی اور اس پلے کے دوران مجھے رتنا اچھی لگی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں