khaton qabol e islam ky sath hi inqtal kr gai

خاتون کا اسلام قبول کرنے کی دیر تھی کہ موت آگئی

شارجہ(ڈیلی پوائنٹ)دنیا میں کچھ لوگ خوش نصیب ہوتے ہیں اسلام قبول کرتے ہی موت آجائے.عرب میڈیا پر چلنے والی خبر نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اس وقت حاصل کی جب معلوم ہوا کہ ایک تاریک وطن خاتون نے اسلام قبول کیا اسلام قبول کرنے کی دیر تھی کہ موت آگئی اور وہ اس دنیا کو چھوڑ کر چلی گئی.
تفصیلات کے مطابق روسی خاتون متحدہ عرب امارات میں بطور تارکین وطن رہ رہی تھی، تاہم خاتون کے جنازے میں پورا شہر ہی امڈ آیا ہے۔62 سالہ روسی خاتون تارکین وطن لیوڈمیلا شتشیبنیا اسلام قبول کرنے کے 2 دن بعد ہی انتقال کر گئی تھی، تاہم خاتون کے جنازے میں شرکت کے لیے گھر والے موجود نہ تھے۔
خلیج ٹائمز کے مطابق انسٹاگرام پر جنازہ یو اے ای نامی اکاؤنٹ سے پوسٹ کیا گیا تھا، جس میں بتایا گیا تھا کہ خاتون کا یہاں کوئی نہیں ہے نہ ہی بھائی، نہ شوہر اور نہ ہی بیٹے۔اسی پوسٹ میں شہریوں سے جنازے میں شرکت کی درخواست کی گئی تھی، جس کے بعد پیر کے روز مغرب کی نماز کے بعد ہونے والی نماز جناز میں متعدد افراد نے شرکت کی۔
اماراتی شہر شارجہ کی مقامی مسجد الصحابہ مسجد میں نماز جنازہ ادا کی گئی تھی، جنازہ یو اے ای کے سربراہ عبداللہ حسین المرزوقی کی جانب سے کہنا تھا کہ ہمیں یہ معلومات ملی تھی، جو کہ ہم نے فورا ہی پوسٹ کر دیں، ہمیں بتایا گیا تھا کہ خاتون کا یہاں کوئی نہیں ہے، جنازے میں شرکت کی درخواست کی گئی تھی۔
واضح رہے اس سے قبل بھی متحدہ عرب امارات میں تارکین وطن کے اسلام قبول کرنے سے محض چند دن اور لمحات بعد ہی انتقال ہو گیا تھا، جن کے جنازوں میں متعدد افراد کی جانب سے شرکت کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں