(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان کے فاسٹ بولر احسان اللہ نے پی ایس ایل کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے. احسان اللہ نے 2023 میں پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کی تھی، جس کے بعد انھیں اپریل 2023 میں نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے قومی ٹیم کی نمائندگی کا موقع ملا، لیکن بدقسمتی سے پہلا میچ کھیل کر انجری کا شکار ہوگئے اور دوسرے ون ڈے میں شرکت نہ کر سکے۔معروف کھلاڑی نے یہ کہتے ہوئے پی ایس ایل کا بائیکاٹ کیا کہ یہ دنیا مطلبی ہے مجھ سے کھیلنے کے لیے کسی نے رابطہ نہیں کیا یہاں تک کہ ملتان سلطان کے مالک علی ترین نے بھی کوئی رابطہ نہیںکیا.
احسان اللہ نے پاکستان چھوڑنے کا اعلان بھی کر دیا ہے.