کنگ شاہ رخ خان کی اہلیہ نے اسلام قبول کرلیا؟بیان وائرل

کراچی ( ڈیلی پوائنٹ )بالی وُڈ اداکار شاہ رخ خان جہاں سب کی توجہ اپنی اداکاری کے باعث حاصل کر لیتے ہیں، وہیں اداکار کی فیملی بھی کئی وجوہات کی بنا پر توجہ سمیٹ ہی لیتی ہے۔
حال ہی میں کنگ خان کی اہلیہ گوری خان کی جانب سے اسلام سے متعلق بیان دیا گیا ہے، جو کہ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کررہا ہے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق گوری خان کا انٹرویو وائرل ہے، جس میں گوری خان کا کہنا تھا کہ میں اپنے شوہر کے مذہب کا احترام کرتی ہوں ، مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں اسلام قبول کر لوں۔
کافی ود کرن کے ساتھ میں مذہبی معاملات پر گوری خان نے اظہار خیال کیا تھا، واضح رہے انٹیرئیر ڈیزائنر گوری خان کے والدین مسلمان شخص سے شادی کرنے کے خلاف تھے۔
اس انٹرویو میں گوری خان کے علاوہ اداکار ہریتھک روشن اور ان کی سابقہ اہلیہ سوزان خان بھی موجود تھیں، یہ انٹرویو 2005 میں لیا گیا تھا، تاہم بھارتی میڈیا کی جانب سے ایک بار پھر رپورٹ کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں