لاہور(ڈیلی پوائنٹ ) دلہن دولہا کے سرعام بوسے نے شادی کی تقریب تہس نہس کروادی، کئی باراتی زخمی ہوگئے، متعدد کوگرفتارکرلیا گیا۔
دولہا کی حرکت کے بعد سسرالی ڈنڈوں کے ساتھ اسٹیج پر آئے اور اہلِ خانہ سمیت دولہا کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
بھارت میں اکثر شادی کے عجیب و غریب واقعات رونما ہوتے ہیں جن پر سوشل میڈیا صارفین بھی چونک جاتے ہیں۔
حال ہی میں بھی کچھ ایسا ہی ہوا، بھارتی ریاست اتر پردیش میں ہونے والی ایک شادی میدان جنگ بن گئی جس کی وجہ دولہا کی مبینہ نازیبا حرکت تھی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دولہا نے اپنی شادی والے دن مہمانوں کے سامنے دلہن کو سرعام بوسہ دے دیا جس کے بعد لڑکی کے اہلِ خانہ دولہا پر چڑھ دوڑے۔
دولہا کی طرف سے کی جانے والی اس حرکت کے بعد سسرالی ڈنڈوں کے ساتھ اسٹیج پر آئے اور انہوں نے دولہا سمیت اس کے اہلِ خانہ کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔
تصادم کے دوران دلہن کے والد سمیت 7 افراد زخمی ہوئے۔
واقعے کے بعد پولیس وہاں پہنچی اور دونوں خاندانوں کے سات افراد کو حراست میں لے لیا گیا اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔