کوریا:کم داؤد کاخواب پورا، مسجد کاافتتاح کردیا

لاہور(ڈیلی پوائنٹ ) جنوبی کوریا کے نومسلم داؤد کم نے کیپشن میں لکھا کہ الحمدللہ آخر کار میں کامیاب ہوگیا، آپ کے تعاون سے میں اللہ کا گھر بنانے کے قابل ہوا۔ میں یہ بھی جانتا ہوں کہ بہت سے لوگ پریشان ہیں لیکن میں مسجد کی تعمیر کا خواب کبھی ترک نہیں کروں گا
واضح رہے کہ کوریا کے معروف گلوکار و یوٹیوبر داؤد کم نے اپنا وعدہ پورا کر دیا، کوریا کے شہر انچیون میں مسجد کا افتتاح کر دیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر یوٹیوبر نے ایک ویڈیو شیئر کی اور بتایا کہ ان کا خواب پورا ہوگیا، انچیون میں واقع جزیرے یونگ جونگ میں مسجد کا افتتاح کردیا ہے۔
مذکورہ ویڈیو میں انہوں نے مسجد کی تعمیر کے مختلف مراحل دکھائے ہیں اور ان ساتھیوں کا بھی تعارف کروایا جنہوں نے اس کی تعمیر کے دوران ان کی مدد کی۔
انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں مسجد کی تعمیر میں تعاون کرنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں