پشاور(ڈیلی پوائنٹ)خیبرپختوانخوا کی نومنتخب اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا۔خیبرپختونخوا کی 12 ویں صوبائی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس آج ہوگا۔ نومنتخب ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔نو منتخب اسمبلی کے اجلاس کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور اسمبلی کے اطراف اور گیٹ پر سیکورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات کی گئی ہے۔
آج کے اجلاس میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے 116 ارکان حلف اٹھائیں گے۔ یاد رہے کہ کے پی کے میں تحریک انصاف کی واضع حکومت بنتی نظر آرہی ہے.