پشاور(ڈیلی پوائنٹ)کے پی کے کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کئی گھنٹے غائب رہنے کے بعد آخرکار پشاور کے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں پہنچ گئے ہیں. اطلاعات تھی کہ جلسے سے واپسی پر علی امین کو گرفتار کر لیا گیا ہے.
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما بھی اس بات سے لاعلم تھے کہ وزیر اعلیٰ علی امین اس وقت کہاں ہیں کینوکہ علی امین اور ان کے سیکورٹی آفیسر کے نمبر بھی بند تھے. ذرائع وزیرِ اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیرِ اعلیٰ جلسے کے بعد اسلام آباد میں مختلف میٹنگز میں مصروف تھے۔
اس حوالے سے پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور کی اسلام آباد میں سرکاری حکام کے ساتھ طویل ملاقات ہوئی، ملاقات میں صوبے کی امن و امان کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔پی ٹی آئی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کی ملاقات جہاں تھی وہاں جیمرز لگنے سے موبائل سروس معطل تھی، پشاور آمد پر وزیرِ اعلیٰ نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے بھی زوم پر میٹنگ کی۔
وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو ملاقات کا احوال بتایا، ان کو گزشتہ روز پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی گرفتاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔