Lahore airport py aag lag gai

لاہورائیرپورٹ پر آگ بھڑک اٹھی، امیگریشن کا نظام جل کرتباہ

(ڈیلی پوائنٹ)لاہور ائیرپورٹ پر صبح سویرے آگ بھڑک اٹھی امیگریشن کا نظام جل کر تباہ ہو گیا۔ آج صبح سویرے لاہور ائیرپورٹ پرامیگریشن کائونٹرز پرشارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی جس سے امیگریشن سسٹم جل کرراکھ ہوگیا،ائیرپورٹ پرفلائیٹ آپریشن مکمل طور پر بند پڑا ہےآگ 5:45 پرلگی جسےسب سے پہلے اے ایس ایف کے عملے نے کنٹرول کرنے کی کوشش کی۔
سول ایویشن کا فائر فائٹرکا عملہ بھی موقع پر پہنچ گیا۔آج حاجیوں کی پہلی پرواز تھی جس کے مسافروں کومحفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا،آگ لگنے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،البتہ ایک خاتون بیہوش ہوئیں اور ایک بچے کی طبیعت خراب ہونے پر اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
بیرون ممالک سے آنے والی پروازوں کو ملک کےدوسرے ائرپورٹس کی طرف ڈائیورٹ کیا جارہا ہے،سری لنکن ائیرلائینزکی پرواز کو واپس موڑدیاگیا،دوسری بہت ساری پروازیں بھی لینڈ نہیں کرسکیں حاجیوں کی پروازمیں جن مسافروں کی بورڈنگ ہو چکی تھی ان کو اندربلا لیا گیا ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔

اپنا تبصرہ لکھیں