ٹریفک پلان کے مطابق

مینار پاکستان جلسہ لاہور کا ٹریفک پلان تیار

لاہور(ڈیلی پوائنٹ)لاہور ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت اور شرکاء جلسہ کی آگاہی کیلئے ایڈوائزری پلان جاری کردیاہے۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں گریٹراقبال پارک کے گردونواح میں ٹریفک کا پہیہ رواں رکھنے کےلئے اضافی نفری تعینات بھی تعینات کر دی گئی ہے۔
ڈویژنل افسران کی نگرانی میں 15 سو سے زائد وارڈنز تعینات کر دیے گئے ہیں۔ شرکاء جلسہ کی گاڑیوں کی پارکنگ کےلئے 16 مخصوص پارکنگ پوائنٹس مختص کیے گئے ہیں جہاں شہری اپنی سواری پارکنگ کر سکیں گے۔ بڑی گاڑیوں پر آنے والے شرکاء کےلئے 03 ڈراپ لین مختص ہو گا۔
سی ٹی او لاہور کی شرکاءجلسہ سے ٹریفک پولیس سے تعاون کی درخواست بھی کی گئی ہےتا کہ ٹریفک کے مسائل نہ ہو سکیں۔ایمبولینسز اور ایمرجنسی گاڑیوں کےلئے ہمہ وقت راستہ کلئیر رکھنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
ٹریفک پلان کے مطابق
1- گجرات،گوجرانوالہ، کامونکی، مریدکے، جی ٹی روڈ سے آنے والے والے شرکاء، کالا شاہ کاکو اے براستہ ایسٹرن بائی پاس، رنگ روڈ، جلسہ گاہ تک پہنچیں گیں۔
سرگودھا، فیصل آباد، موٹروے سے آنے والے شرکاء براستہ سگیاں، رنگ روڈ، نیازی شہید جلسہ گاہ تک پہنچیں گیں۔اوکاڑہ، ساہیوال، ملتان روڈ سے آنے والے شرکاء براستہ موٹروے بابوصابو سے بند روڈ، نیازی شہید چوک سے جلسہ گاہ پہنچیں گیں۔
قصور، کاہنہ اور فیروز پور روڈ،مال روڈ سے آنے والے شرکاء براستہ کچہری چوک، داتا دربار جلسہ گاہ پہنچیں سکے گے۔
پارکنگ پلان
کچہری چوک سے آنے والی گاڑیاں شرکا کو اتار کر جانب سگیان رنگ روڈ پر پارک ہونگی۔نیازی شہید چوک سے آنے والی گاڑیاں مولانا احمد علی روڈ پر اتار کر واپس رنگ روڈ پر پارک ہونگیں۔رنگ روڈ، مولانا علی احمد روڈ، لاری اڈا تا داتا نگر، داتا دربار تا پیر مکی یوٹرن سنگل لین میں پارکنگ ہوگی۔
آغاز فلائی اوور تک ٹمبر مارکیٹ، نیازی شہید چوک تک بھی سنگل لین پارکنگ ہوگی۔دفتر محکمہ جنگلات اور لاری اڈا بس اسٹینڈ کی پارکنگ کو بھی استعمال میں لایا جائے گا۔
ریلوے اسٹیشن جانب شیرانوالہ تا گریٹر اقبال تک روڈ معمول کی ٹریفک کیلئے بند کیا جائے گا۔ راستہ ایپ، راستہ ایف ایم 88.6، ہیلپ لائن 15 سے شہریوں کو لمحہ بہ لمحہ ٹریفک صورتحال سے آگاہ رکھنے کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔
شہری مدد اور راہنمائی کےلئے ہمہ وقت ہیلپ لائن 15 پر کال کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں