ڈینگی وائرس

لاہور میں دو اموات کی حیران کُن وجوہات

لاہور(ڈیلی پوائنٹ ) ڈینگی وائرس نے لاہور میں پنجے گاڑ دیے۔ ڈینگی وائرس کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ڈینگی وائرس سے 2 اموات کی تصدیق ہو گئی۔
میو ہسپتال میں 35 سالہ عظمی بی بی ڈینگی بخار سے جانبر نہ ہوسکیں۔ ایورکیئر ہسپتال میں غزل جاوید بھی ڈینگی بخار کے باعث جاں بحق ہو گئے۔
شہر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی بخار کے 110 نئے مریضوں کی تصدیق بھی ہوئی ہے۔ ہسپتالوں میں ڈینگی بخار کے 72 مریض بدستور زیر علاج ہیں۔
مچھروں کی افزائش جاری مزید 1351 مقامات سے لاروا تلف کر دیا گیا۔ حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ ڈینگی کے خاتمے کے لیے کام کررہے ہیں۔ عوام بھی حکومتی تدابیر کو اپنائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں