(ڈیلی پوائنٹ) لاہور میں اراکین صوبائی اسمبلی کے ہاسٹل کی تعمیر پر لاگت 20 کروڑ روپے بڑھ گئی۔ذرائع کے مطابق منصوبے پر غیر معمولی تاخیر سے لاگت میں اضافہ ہوا ہے۔ منصوبے میں تاخیر اور بڑھتی ہوئی مہنگائی سے میٹریل بھی مہنگا ہوا ہے۔ حکام کے مطابق میٹرل مہنگا ہونے سے ہاسٹل کی لاگت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اسلام پورہ میں قائم پیپل ہاوس میں اراکین اسمبلی کے لیے سوٹس بنائے جارہے پیں ۔پیپل ہاوس میں 26 سوٹس کی تزئین وآرائش اور مرمت کا کام جاری ہے۔
منصوبے پر اس سے قبل تخمینہ 46 کروڑ روپے تھا۔پیپل ہاوس میں اراکین اسمبلی کے حلقوں میں نئے اے سی بھی تنصیب کیے جارہے ہیں ۔نئی ایل ای ڈی اور وائے فائے سسٹم بھی خریدے جارہے پیں ۔چوبیس گھنٹے بجلی کی فراہمی کے کئے 250 کے وی کا نیا جنریٹر بجی خریدا جائے گا۔