(ڈیلی پوائنٹ) لاہور میں ٹریولنگ ٹائم ،دنیا کے 120 ترقی یافتہ شہریوں سے بہتر ہے۔ ٹریفک پولیس کا ورلڈ ٹریفک انڈیکس رپورٹ کی بنا پردعویٰ ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹریولنگ ٹائم بارے لاہور کی ٹریفک میں بہتری،121 ویں درجے پر آگیا ہے۔ ورلڈ ٹریفک انڈیکس رپورٹ کے مطابق لاہورمیں ٹریولنگ ٹائم دنیاکے120ترقی یافتہ شہروں سےبہترہے۔ تجاوزات کاخاتمہ، رانگ پارکنگ کیخلاف کریک ڈاؤن سےٹریفک کی روانی میں بہتری آئی ہے۔ ادارہ جاتی اصلاحات، مؤثر پٹرولنگ، مانیٹرنگ اور چیکنگ سے ٹریفک میں بہتری آئی ہے۔
عمارہ اطہر نے کہا کہ انڈرپاسز، سگنل فری کوریڈورز اور بےجایوٹرنز بندکرنے سے ٹریفک کی روانی میں بہتری آئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بدترین ٹریولنگ ٹائم کے حوالے سے سری لنکا،بھارت، بنگلادیش کے شہر سرفہرست ہیں۔
بدترین ٹریولنگ ٹائم میں لاس انیجلس سٹی دوسرے،استنبول 19ویں نمبرپرہے۔ لندن88ویں،بیجنگ65ویں اورکراچی56ویں نمبرپرہے۔
بہترین ٹریولنگ ٹائم بارے سوئٹزرلینڈ، آسٹریا، سویڈن اور جرمنی کے شہر سرفہرست ہیں۔