(ڈیلی پوائنٹ) لاہور پولیس نے صوبے کا پہلا سائبر کرائم فسیلیٹیشن سینٹر بنا لیا۔ سائبر کرائم سے متعلق شکایات اب ڈی آئی جی انویسٹی گیشن آفس میں جمع ہو سکیں گی۔ آئی جی پنجاب کی جانب سے لاہور پولیس کو سائبر کرائم فسیلیٹیشن سینٹر بنانے کا ٹاسک دیا گیا تھا۔ سائبر کرائم فسیلیٹیشن سینٹر پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن آفس میں کام کرے گا۔
سائبر کرائم سے متعلق شکایات کو سننے کے لیے ڈی ایس پی سائبر کرائم کی تعیناتی بھی کر دی گئی۔ ڈی ایس پی احمد عثمان سائبر کرائم فسیلیٹشن سینٹر کی سربراہی کریں گے۔ شہری صبح نو بجے سے شام 5 بجے تک سائبر کرائم فسیلیٹشن سینٹر میں رابطہ کر سکیں گے.
شہری فون نمبر (04299203194) پر رابطہ کر کے رہنمائی بھی لے سکیں گے۔
شکایات سننے کے بعد متعلقہ پولیس سٹیشن سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج کرے گا۔