ایل ڈی اے کاوزیراعلیٰ کو5سالہ ڈویلپمنٹ پروگرام دینے کافیصلہ

(ڈیلی پوائنٹ)ایل ڈی اے نے وزیراعلیٰ کو5سالہ ڈویلپمنٹ پروگرام دینے کافیصلہ کر لیا ہے جس کے مطابق  شہر کے2نئےداخلی وخارجی راستوں کے لئےمیگا پلان شامل ہیں۔ ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے،بلیواورپرپل لائن کاسول سٹرکچرشامل ہیں۔
ایلی ویٹڈایکسپریس وےسےشہرکونیا ٹریفک روٹ اورداخلی و خارجی راستہ فراہم ہوگا۔
نگران حکومت کا کریم بلاک سے براستہ کھاڑک موٹروے تک شارٹ روٹ شامل ہے۔بلیو اورپرپل لائن کےسول سٹرکچر کی تعمیر کا تخمینہ اور پلان بھی شامل ہوگا۔ پلان کی حتمی منظوری وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز دیں گی۔ 5سالہ پروگرام پرایک کھرب 20ارب کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے چیف انجینئر کی مشاورت سےپروگرام تیار کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں